تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

حکمران اتحاد کا تحریک انصاف سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

حکمراں اتحاد اور اپوزیشن میں پس پردہ رابطے ہوئے ہیں جس کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

حکمران اتحاد اور اپوزیشن میں پس پردہ رابطے ہوئے ہیں جس کی تفصیلات اےآروائی نیوزنے حاصل کرلی ہیں اس حوالے سے ذرائع نے حکمراں اتحاد کے تحریک انصاف سے بھی بیک ڈور رابطوں کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ حکمراں اتحاد نے پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ حکمران اتحاد نے تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی فیصلے کے تحت فلور پر کھڑے ہوکر استعفے دینے والوں کے بھی استعفے قبول نہیں ہونگے، جن میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری شامل ہیں جنہوں نے اسمبلی کے فلور پر رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی کی واپسی کی امید پر تینوں رہنماؤں کے استعفے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اگر ان تین رہنماؤں کے استعفے قبول ہوئے تو پھر تحریک انصاف کے بقیہ اراکین کی ایوان میں واپسی کو نقصان پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب میں بھی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے فارمولا بنا دیا ہے اور اس فارمولے کے مطابق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی بیانات کی حد تک پنجاب حکومت پر تنقید کرتے رہیں گے، تاہم اسے حد سے آگے بڑھ کر پرویز الہٰی پنجاب حکومت کوغیر مستحکم نہیں کرینگے جب کہ چوہدری پرویز الہٰی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی برقرار رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس فارمولے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور وزرا کو بھی ق لیگ کیخلاف مقدمات اور کارروائیوں سے روک دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -