اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رومان رئیس نے سب کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر رومان رئیس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت کے لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سلطانز نے یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ میں ملتان سلطانز کے بولر رومان رئیس نے یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی اہم وکٹ حاصل کرنے پر جشن نہیں منایا اور شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

شاداب خان کی اہم وکٹ لینے کے بعد رومان رئیس نے خوشی کا اظہار نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ساتھ 6 سال رہا، اس ٹیم کے احترام میں وکٹ لینے کے بعد جشن نہیں منایا۔

رومان رئیس کا کہنا تھا کہ سوچ کر گیا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کروں گا تو جشن نہیں مناؤں گا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔

رومان رئیس کے وکٹ لینے کے بعد جشن نہ منانے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں اور ان کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے اپنی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہ دلواسکے تھے اور رومان رئیس کا نشانہ بنے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں