جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوشل میڈیا پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن نے سوشل میڈیا پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ڈی جی یاور عباس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی نارمل فیس تین ہزار جبکہ ارجنٹ کی 5 ہزار روپے مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں سے عوا کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے بھی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کیا تھا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے واضح کیا تھا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کے لیے عام فیس مقرر کی ہے جو کہ صرف ای پاسپورٹ پر لاگو ہے جبکہ باقی فیس وہی پرانی رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں