جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف اور چین سے قرض کی امید ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 48 پیسے سستا ہوکر 206 روپے 45 پیسے پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور چین سے قرض ملنے کی امید کے ثمرات سامنے آنے لگے اور روپے کو استحکام ملنے لگا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کی قدر میں اضافہ اور ڈالر میں کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے اڑتالیس پیسےسستا ہوکر 211 سے گر کر 206 روپے 45 پیسے پر آگیا۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 209 روپے سے 211 تک میں فروخت جاری ہے۔

یاد رہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کچھ دنوں میں چین سے دو ارب ڈالر مل جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کیلئے شہبازحکومت پہلے ہی تمام شرائط مان چکی ہے۔

خیال رہے آئی ایم ایف سے قرض کیلئے حکومت چارسوارب کےنئے ٹیکس لگائے گی، معاہدے کا مسودہ جمعے کو پاکستان کو دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں