اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے وسطی مغربی کنارے میں ایک کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی چار سالہ فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کیا تھا۔
ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین (DCIP) کی جمع کردہ دستاویزات کے مطابق رقیہ احمد اودے جہالن کو اسرائیلی فورسز نے مشترکہ ٹیکسی وین میں بیٹھتے ہوئے پیٹھ میں گولی ماری۔
فائرنگ کا یہ واقعہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے شمال مغرب میں واقع فلسطینی گاؤں بیت اکسا کے قریب اسرائیلی فوجی چوکی کے قریب پیش آیا تھا۔
Israeli forces shot and killed 4-year-old Ruqaya Ahmad Odeh Jahalin yesterday around 5:30 p.m. at an Israeli military checkpoint northwest of Jerusalem. Ruqaya was in the backseat of a car with her mother when Israeli forces shot her in the back. https://t.co/G11pLneeYM pic.twitter.com/FreouROoaa
— Defense for Children (@DCIPalestine) January 8, 2024
ڈی سی آئی پی نے کہا کہ رقیہ اور اس کی والدہ کے چیک پوائنٹ سے گزرنے کے بعد ان کے پیچھے چلنے والی ایک کار اسرائیلی فورسز کے معائنے کے لیے نہیں رکی جس پر اسرائیلی فورسز نے دونوں گاڑیوں پر فائرنگ کر دی اور رقیہ نشانہ بن گئی۔
DCIP کی جمع کردہ دستاویزات کے مطابق، رقیہ جس کی عمر پہلے تین سال بتائی گئی تھی، 2024 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والا تیسرا فلسطینی بچہ ہے۔
اتوار کو ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں جنین میں 17 سالہ وڈیہ یاسر حسن اسوس مارا اور 17 سالہ اسید طارق انیس رماوی کو جمعہ کو بیت ریما میں اسرائیلی فورسز نے گولی مار کر شہید کیا تھا۔