بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

روس اور ایران میں اہم معاہدہ ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور ایران کے صدور نے ماسکو میں شراکت داری معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور روس میں طے پانے والے معاہدے میں سلامتی، تجارت، ٹرانسپورٹ اور توانائی میں شراکت داری شامل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ معاہدہ روس اور ایران کے درمیان فوجی، اقتصادی تعلقات کو بڑھا دے گا جبکہ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات بالخصوص تجارت میں نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں۔

جمعہ کو ماسکو میں ایرانی صدر پیزشکیان کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں پیوٹن نے اس معاہدے کو "روس، ایران اور پورے خطے کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے حالات پیدا کرنے والی ایک حقیقی پیش رفت” قرار دیا۔

کریملن نے پہلے کہا تھا کہ یہ معاہدہ تہران اور ماسکو کے درمیان "فوجی-سیاسی اور تجارتی-اقتصادی” تعلقات کو بڑھا دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں