پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

روس نصف صدی بعد پھر چاند پر جا رہا ہے!

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے رواں ہفتے چاند پر خلائی گاڑی بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو لگ بھگ نصف صدی کے بعد چاند پر بھیجا گیا پہلا مشن ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے 11 اگست کو چاند پر اترنے والی گاڑی بھیجے گا۔ خلائی ایجنسی نے خلا میں بھیجے جانے والی گاڑی کو جس راکٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا اسے ملک کے دور دراز مشرقی علاقے میں تیار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چار ٹانگوں والی اس گاڑی کا وزن 800 کلو ہے جو چاند کے جنوبی حصے میں اترے گی۔ اس مشن کا بنیادی کام سافٹ لینڈنگ کی ٹیکنالوجیز کو جانچنا اور اندرونی ساخت کا مطالعہ کرنا نیز پانی سمیت وسائل کی تلاش کرنا ہے۔

- Advertisement -

اس راکٹ کو اس سے قبل بھیجے گئے مشن کے نام پر “لونا 25” کا نام ہی دیا گیا ہے جو چاند پر اترنے کے بعد وہاں سے مٹی کے نمونے لے گا اور ان کا تجزیہ کرے گا۔

خلائی ایجنسی کے مطابق چاند سے حاصل کیے جانے والے مٹی کے نمونوں پر طویل مدت سائنسی تحقیق بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے 1976 میں چاند پر “لونا 25” نامی گاڑی بھیجی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں