تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

روس نے غیر ملکی لیبر کیلئے راستہ کھول دیے

ماسکو: روس نے Moskvich کار کی ملک میں اسمبلنگ کیلئے غیر ملکی لیبر بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاڑیاں بنانے والی بڑی فرانسیسی کمپنی رینالٹ کی جانب سے روس میں کام بند کرنے کے بعد روس نے سوویت دور کی کار مینوفیکچرنگ کمپنی موسوچ (Moskvich) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف کا کہنا ہے کہ موسوچ کی بحالی کیلئے چین کی دو کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر میں شراکت داروں کا نام نہیں لوں گا، لیکن ہماری بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزارت صنعت وتجارت نے چینی کارساز اداروں FAW, JAC Motors اور BYD کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا تھا کہ رینالٹ پلانٹ سوویت دور کی تاریخی ماسکوچ برانڈ کے تحت کاروں کی پیداوار دوبارہ شروع کرے گا، لیکن اب اس ماڈل کے تحت جدید کاریں بنائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کے بعد رینالٹ نے بطور احتجاج روس میں کام بند کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد روس نے رینالٹ پلانٹ کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کیا تھا، ماسکو کے میئر کا کہنا تھا کہ ہم ہزاروں کارکنوں کو بے روزگار نہیں کرسکتے، ہم نے سوویت دور کی تاریخی Moskvich برانڈ کے تحت مسافر کاروں کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -