اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

روس نے ایک بڑے حملے میں یوکرینی پاور گرڈ تباہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین پر روسی حملے جاری ہیں، ایک اور بڑے حملے میں روس نے یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے گزشتہ رات تازہ ترین حملے میں ایک پاور گرڈ کو نشانہ بنایا ہے، جس سے توانائی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں، اس حملے میں 2 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین کی وزارت توانائی کے مطابق 3 ماہ میں یوکرینی توانائی سیکٹر پر روس کا یہ آٹھواں حملہ ہے، جس میں جنوب مغرب میں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سال میں روسی حملوں سے یوکرین کا توانائی سیکٹر بالکل تباہ ہو چکا ہے، یوکرین میں بلیک آؤٹ ہے اور چیزوں کی فراہمی معطل ہے۔

- Advertisement -

یوکرین کی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر روس کی طرف سے کئی علاقوں میں چھوڑے جانے والے 16 میں سے 12 میزائلوں اور تمام 13 ڈرونز کو مار گرایا۔

روس نے یوکرینی توانائی کے اہداف پر حملوں کی مہم پھر سے شروع کر دی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں اکثر بجلی بند ہو جاتی ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں کہا تھا کہ ماسکو نے روسی فوج نے یوکرین کی بجلی پیدا کرنے کی نصف صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں