منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

روس نے امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی جانب سے امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے 92 امریکی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

یہ پابندیاں امریکا کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں، جبکہ پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں۔

- Advertisement -

خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین فضائیہ نے روس کے خلاف کارروائیوں میں ایف 16 جنگی طیاروں کا بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف ایف سولہ طیاروں کا استعمال روس کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر امریکہ اور یورپ کی توجہ زیادہ اسرائیل کی مدد کی طرف مائل رہی ہے اس لیے اس دوران یوکرین متاثر ہوا لیکن واشنگٹن میں نیٹو کانفرنس کے بعد یوکرین کے لیے بھی بہتری لائی گئی ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں یوکرینی صدر نے اسی پس منظر میں منگل کے روز اپنی نئی کامیابیوں کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کو جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی جسے بروئے کار لایا گیا ہے، ان طیاروں کی یوکرین آمد کے بارے میں انہوں نے رواں سال کے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا، تاہم طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں