پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

روس نے سعودی عرب میں یوکرین امن مذاکرات کو فریب قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین بحران کا حل نکالنے کے لیے سعودی عرب میں کثیر الملکی امن مذاکرات جاری ہیں جس کو روس نے دھوکا دہی اور فریب قرار دیا ہے۔

روس اور یوکرین ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جنگ میں مصروف ہیں اور دونوں جانب ہی جانی ومالی نقصان ہو رہا ہے تاہم زیادہ نقصان کیف کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس بحران کا حل نکالنے کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں 30 ملکوں کا دو روزہ اجلاس ہو رہا ہے جس کو روس نے دھوکا دہی اور فریب قرار دے دیا ہے۔

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن کے بارے میں مغرب کا اجلاس صرف دھوکا دہی اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ مغرب کا اجلاس یوکرین کے صدر کے نام نہاد امن فارمولے کی ترویج کے لیے مغربی اتحادی ملکوں کے سربراہوں کی کوششوں سے تشکیل پا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سفارتی سطح پر سیاسی راہ حل کی تلاش کے لیے نہیں ہے بلکہ غلط فائدہ اٹھانے اور روس کے خلاف اتحاد بنانے کے مقصد سے تشکیل پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین امن مذاکرات کے حوالے سے 30 ملکوں کا دو روزہ اجلاس میں روس کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

یوکرین نے 10 نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا

یوکرین نے ان مذاکرات میں 10 نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا گیا ہے اور یوکرینی وفد کا دعویٰ ہے کہ ان تجاویز کو متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں