جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

’روس کسی بھی وقت جوہری تجربہ کر سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی وقت دوبارہ جوہری تجربات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس کے ایٹمی ٹیسٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی لمحے دوبارہ تجربہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگر ماسکو حکم دیتا ہے تو ان کی خفیہ تنصیب کسی بھی لمحے جوہری تجربات دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔

روس کی نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹ، آرکٹک اوقیانوس میں دور دراز نووایا زیملیا جزیرہ نما پر واقع ہے، جہاں سوویت یونین نے 200 سے زیادہ جوہری تجربات کیے، جن میں 1961 میں دنیا کے سب سے طاقتور ایٹمی بم کا دھماکا بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے ایک اور ممکنہ جوہری تجربہ چین، امریکا اور دیگر ایٹمی قوت کے حامل ملکوں میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کر سکتا ہے۔

کچھ مغربی اور روسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے ارادہ کیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن مغرب کو واضح پیغام دینے کے لیے جوہری تجربہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں