جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

غیر ملکی ایجنٹس نے شام میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا: روسی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے کہا ہے کہ شام میں غیر ملکی ایجنٹس کی جانب سے کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا گیا، ہمارے پاس اس سے متعلق ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں مغربی مداخلت سے یورپ میں مہاجرین کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے مہاجرین کی ایک نئی لہر نظر آرہی ہے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کس طرح کیمائی حملے کا ڈرامہ رچایا گیا۔

شام پرامریکی حملہ دو ملکوں کےدرمیان جنگ کی چنگاری بھڑکا سکتا ہے، روس

سرگئی لاوروو کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب عالمی کیمائی واچ ڈاگ کی تحقیقات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، تجربہ کار اور بڑے سیاست دان بھی حملے سے متعلق حقائق کو مسخ کر رہے ہیں، روس پر کیمائی حملے کا الزام بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شام کے علاقے دوما میں کیمائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے بعد ازاں امریکا اور اس کے اتحادیوں نے حملے کا الزام براہ راست روس پر عائد کیا تھا۔

شام میں کیمیائی حملہ بلاجواز ہے، بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ٹرمپ

خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب وسیلی نبینزیا کا کہنا تھا کہ مغربی قوتیں شام پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں لیکن روس ان حملوں کی مخالفت کرتا ہے دوسری جانب امریکا بھی عالمی امن کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے، موجودہ صورت حال انتہائی سنگین ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں