تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شام کو ایس 300 میزائل سسٹم کی فراہمی مکمل، روسی وزیر دفاع کی تصدیق

دمشق : روس نے اپنے حلیف شام کو ایس 300 نامی دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی مکمل کردی ہے، جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام مزید مستحکم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق روس صدر پیوٹن کی جانب سے اپنے حلیف خانہ جنگی کا شکار ملک شام کو جدید دفاعی نظام سے لیس ایس 300 میزائل سسٹم فراہمی مکمل ہوگئی ہے، جس کی تصدیق روسی وزیر دفاع بھی کرچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو بخوبی نشانہ بنانے والا ایس 300 میزائل سسٹم کی بیٹریاں شورش زدہ ملک شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا ہے کہ گذشتہ شب دفاعی میزائل سسٹم کی فراہمی مکمل کردی گئی تھی،جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مستحکم اور طاقتور ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل سمیت عرب ریاستیں شام کو ایس 300 جیسا حساس میزائل سسٹم دینے کی شدید مخالف تھیں لیکن روس نے کئی ممالک کی مخالفت کے باوجود شام کو دفاعی نظام فراہم کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے جدید دفاعی میزائل سسٹم ایسے وقت میں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا شام میں روس کے فوجی طیارے کو گذشتہ ماہ فضا میں تباہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ روسی حکام کی جانب سے فوجی طیارے کو فضا میں نشانہ بنانے کا الزام صیہونی ریاست اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ماہ ستمبر کے وسط میں شام میں روسی جنگی طیارے کو فضا میں تباہ کیا گیا تھا جس کا الزام روسی حکام نے اسرائیل پر عائد کیا تھا، تاہم اسرائیل نے روس کے عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے شامی فوج کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس 300 سے دو ہفتے میں لیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -