تازہ ترین

روس نے ایک اور ملک کی بجلی کاٹ دی

روس نے ایک اور یورپی ملک کی بجلی کاٹ دی، فن لینڈ کے بعد لتھوانیا کی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

لتھوانیا کے بجلی ترسیل کے نظام آپریٹر نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ روس لتھوانیا کو بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے۔

انٹر رو جو روس سے لیتھوانیا کے لیے بجلی کا واحد درآمد کنندہ تھا نے ترسیل کی معطلی کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل انٹر رو نے نورڈک برانچ نے بھی فن لینڈ کو بجلی کی فراہمی بند کر دی تھی۔

لیتھوانیا کی وزارت توانائی نے ابتدائی طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ جمعہ کو روسی بجلی خریدنا بند کر دے گی۔

روسی کمپنی گیزپروم ایکسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ کو قدرتی گیس کی سپلائی آج سے روک دی جائے گی، اس سے قبل فن لینڈ نے سرکاری توانائی گروپ ” گیسم” کی جانب سے تصدیق کی تھی کہ روس نے فن لینڈ کو گیس کی فراہمی بند کردی ہے۔

روسی کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ بیس مئی کے دن کے اختتام تک معاہدے کے مطابق ادائیگی کی آخری تاریخ گزر چکی ہے اور روسی کمپنی گیس پروم ایکسپورٹ کو اپریل میں گیس کی فراہمی کے لئے گیسم سے ادائیگی موصول نہیں ہوئی جس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں گیسم کو اکیس مئی سے شروع ہونے والی گیس کی سپلائی کی معطلی کے بارے میں آگاہ کیا اور جب تک ادائیگی کے صدارتی فرمان کے ذریعے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق روسی روبل میں نہیں ہوجاتی گیس کی مزید ترسیل نہیں کی جاسکتی۔

گیسم نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ روسی فریق نے اسے گیس کی بندش کے بارے میں آگاہ کردیا ہے کہ اگر وہ روبل میں مستقبل کی ادائیگی میں ناکام رہتا ہے تو گیس کی فراہمی جاری نہیں رکھی جاسکتی ۔

Comments

- Advertisement -