تازہ ترین

روس اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات ملتوی

روس اور امریکا کے درمیان جوہری اسلحہ کے حوالے سے رواں ہفتے مصر ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارتِ خارجہ اور امریکی سفارت خانے نے الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

امریکی وزارت نے کہا کہ قاہرہ میں امریکا روس نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت دوطرفہ مشاورتی کمیشن کا پہلے سے طے شدہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ اس وقت امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے حکام 29 نومبر سے 6 دسمبر تک مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کرنے والے تھے تاکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت معائنے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -