تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روس کے ہاتھوں امریکا کو بڑا جنگی نقصان

ماسکو : روس کی وزارت دفاع نے اپنی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی فورسز نے گزشتہ روز حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا اور اس آپریشن میں یوکرین کے فوجیوں کا بڑا نقصان ہوا۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جمہوریہ دونیسک کے علاقے اوریخوواتکا میں امریکہ کے ھیمارس میزائل اور اسی طرح ریڈار اے این / ٹی پی کیو -37 کو تباہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوبیانسک، کراسنی لیمان اور دونستک میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران یوکرین کے 90 فوجی ہلاک اور اس کے 7 ٹینک تباہ ہوئے۔

اس کے علاوہ دونستک اور زابوروژیا میں بھی یوکرین کے میزائلوں کے تین گوداموں اور ہتھیاروں اور تین ڈرون کو تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے روس نے رواں برس فروری میں یوکرین میں فوجی مہم کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد یوکرینی فوج کی جانب سے روسی بولنے والوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنا تھا۔

اس صورتحال میں امریکہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو بھرپور فوجی اور مالی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -