تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

روس نے امریکی میزائل سسٹم تباہ کر دیا

روس نے یوکرین کے حملے میں جوابی وار کرتے ہوئے مشرقی یوکرین میں نصب دو امریکی ساختہ میزائل سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں کے کراما تورسک علاقے میں نصب دو امریکی ساختہ ہیمارس میزائل سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ہے جو مبینہ طور پر کیف کی طرف سے پیر کے روز ڈونیٹسک کے علاقے پر میزائل حملے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی سسٹم نے 13 یوکرینی ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کر دیا اور 9 ہیمارس میزائلوں کو انٹرسپٹ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں فوجی کارروائیوں کی پیشرفت کے بارے میں روس کی وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج کے روسی میزائل حملوں میں تقریباً 120 یوکرینی فوجی زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دونیتسک میں روسی فضائی حملوں میں 130 غیر ملکی کرائے کے فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے اس حملے کے حوالے سے کیف کی طرف سے گزشتہ روز دونیتسک کے علاقے “مکیئیوکا” میں روسی فوجی دستوں کے عارضی مقام پر 6 ہیمارس میزائلوں سے کیے گئے حملے کا حوالہ دیا ہے جس میں مزید 63 روسی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -