The news is by your side.

کرونا وائرس:‌روس میں‌ پورا گاؤں قرنطینہ میں‌ تبدیل

ماسکو : روسی حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ گاوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے گاوں کے گرد خندق کھود دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا وائرس کیسز کی تعداد لاکھوں میں ہے جس کے سدباب کےلیے روسی حکام کی جانب سے سخت سے سخت قدم اٹھایا جارہا ہے۔

حال ہی میں روسی حکام نے سائیبریا کے قریب واقع ایک گاوں کو مکمل طور پر قرنطینہ کرکے رہائشیوں کو آئسولیٹ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا ایک تہوار کے ذریعے پھیلی ہے جسے شامان کہا جاتا ہے اور تہوار کے موقع پر غیر ارضی مخلوقات کی پوجا کی جاتی ہے۔

حکام کا ماننا ہے کہ مذکورہ گاوں کے لوگ اس تہوار کو زیادہ مناتے ہیں جس کےباعث گاوں کے رہائشی کرونا کا شکار ہوگئے۔

کے ناظم نے بتایا کہ 10 جون کو شامان کی رسم ایک ایسی خاتون کے گھر میں منعقد ہوئی جو خود کورونا سے متاثر تھیں اور اس میں اطراف کے گاؤں کے بہت سے لوگ موجود تھے، مذکورہ تہوار کے بعد گاوں میں متعدد کیسز رپورٹ ہونے لگے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ گاوں کی کل آبادی 300 افراد پر مشتمل ہے اور روسی حکام نے تمام 300 رہائشیوں کو گاوں میں قرنطینہ کرکے گاوں کے باہر خندق کھود دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس خندق کے گرد روسی گارڈ اور مقامی افراد کا تعینات ہیں جہاں صرف غذا اور ادویہ لانے والوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ روس میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 7 لاکھ 20 ہزار 547 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 11 ہزار 205 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں