منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

روس کے جزیرہ نما علاقے میں 5.9 شدت کا زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کے زلزلے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق (EMSC) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی روس کے اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔جس کے باعث سونامی کے خطرے کا الارم دے دیا گیا تھا۔

زلزلے کی شدت کا احساس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں