جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پیوٹن صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

ولادی میرپیوٹن نے ایک بار پھر روس کے صدارتی انتخابات جیت  لیے۔

خبرایجنسی کے مطابق روس میں الیکشن کے خلاف سخت احتجاج کے باوجود ولادی میرپیوٹن 88 فیصد ووٹ حاصل کر کے صدارت پر گرفت مضبوط کر لی۔

اتوار کو پولنگ کے آخری دن پولنگ اسٹیشنوں پر پھوٹ پڑنے والے پوتن کے خلاف مظاہروں کے درمیان روسی صدر پیوٹن نے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔

پیوٹن 1999 میں اقتدار میں آئے اور وہ روس کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے رہنما بن گئے ہیں۔

روس میں آٹھویں صدر کے لیے تین روزہ انتخابات کے آج تیسرے اور آخری روز ہے ولادیمیئر پیوٹن نے ماسکو سے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا۔ جیت کیلیے امیدوار کو مجموعی ووٹوں کے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے تھے۔

گزشتہ انتخاب میں پیوٹن نے 76 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں