ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

روس پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے روس پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

ڈچ اور جرمن خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بڑھا دیا ہے روسی افواج نےممنوعہ کیمیکل’’کلوروپکرن‘‘ کا استعمال کیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کلوروپکرن سانس روکنے والا خطرناک کیمیکل ہے۔ ڈچ وزیردفاع نے کہا کہ کلوروپکرن ڈرون کے ذریعے یوکرینی مورچوں پر پھینکا جا رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے یورپی خفیہ اداروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیوں سے کلوروپکرن برآمد ہوا۔

روس اوریوکرین دونوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں