اشتہار

روس میں گرفتار امریکی صحافی سے متعلق اہم حکم

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی عدالت نے وال اسٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) کے رپورٹر ایون گرشکووچ کی نظر بندی میں تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے امریکی شہری کو 30 اگست تک حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

گیرشکووچ کو جاسوسی کے الزام میں مارچ میں روس میں رپورٹنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اپریل میں باقاعدہ طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

ماسکو نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزامات کی حساسیت کا مطلب ہے کہ مقدمے کی سماعت نجی طور پر ہونی چاہیے اور عدالتی دستاویزات کو عام نہیں کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

روسی حکام نے تفصیل سے نہیں بتایا ہے کہ جاسوسی کے الزامات کی حمایت کے لیے انھوں نے کیا ثبوت جمع کیے ہیں۔

مقدمے کی سماعت کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا اور پورے کیس کو رازداری میں رکھا گیا ہے۔

ابتدائی سماعت پر 31 سالہ امریکی صحافی نے عدالت کو بتایا کہ وہ قصوروار نہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل نے اپنے صحافی پر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا تھا کہ گرفتار صحافی مخلص اور قابل ِاعتماد ساتھی ہے، ادارہ اس مشکل کی گھڑی میں صحافی کے ساتھ اور اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں