پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سی آئی اے کے سابق اہل کار کو روس نے ایک اور تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے مستقل رہائش کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی (این ایس اے) اور سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روس میں مستقل رہائشی اجازت نامہ دے دیا گیا۔

ایڈروڈ اسنوڈن 7 سال قبل ماسکو پہنچے تھے اور امریکا سے بچنے کے لیے انھوں نے روس میں پناہ حاصل کر لی تھی۔ وہ 2013 سے روس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اسنوڈن نے 2013 میں برطانوی اخبار گارجین میں شائع رپورٹ میں امریکی ایجنسی این ایس اے کی جانب سے لاکھوں شہریوں کے ٹیلی فون کا ریکارڈ جمع کرنے کا انکشاف کیا تھا، اس کے بعد انھوں نے روس میں پناہ لی تھی۔

دوسری طرف امریکا نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے تحت روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسنوڈن کو ملک بدر کر دے تاہم روس نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

37 سالہ سابقہ سی آئی اے اور این ایس اے کنٹریکٹر کو امریکا میں سزا سنائے جانے پر 30 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے لیکن اب روس میں انھیں مستقل رہائش ملنے کے بعد اس بات کا امکان نہیں رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں