تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روس: حلال اشیاء کی خریدوفروخت میں‌ اضافہ

ماسکو: روس کے دارالحکومت میں حلال اشیاء کی فروخت میں اضافہ اور حرام اشیاء کی فروخت میں بہت زیادہ کمی ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں حلال اشياء کے کاروبار میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سرمایہ کار حلال اشیاء بنانے والی کمپنیاں بنا رہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

روس میں مسلمانوں کی مجموعی آبادی پندرہ فیصد کے قریب ہے، اس کے باوجود بھی ایسی اشیاء کی فروخت بڑھ رہی ہے جن کا مسلمان بے خوف ہوکر استعمال کرتے ہیں، ان میں بالخصوص کھانے پینے کی چیزیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھ کر اشیاء برآمد کرنے پر بھی غور شروع کردیا، مختلف کمپنیاں بالخصوص حلال گوشت امپورٹ کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک فیکٹری کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’’حلال گوشت سے سوسیج نکالنے والی پہلی کمپنی دو دہائی قبل سچیو لکوفر شہر میں قائم ہوئی، یہ واحد ایک کمپنی تھی البتہ گزشتہ چند برسوں میں ملک بھر میں حلال اشیاء استعمال کرنے کا رجحان بڑھ گیا جس کی وجہ سے رسد پوری نہیں ہوپاتی۔

روس کے مفتیان کرام کی نگرانی میں کام کرنے والی اتھارٹی حلال کاروبار کے حوالے سے اجازت نامے جاری کرتی ہے، جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پانچ سے 7 کمپنیاں اُن کے سرٹیفیکٹ لے کر کام شروع کررہی ہیں۔

کونسل کے نائب سربراہ رشحان کا کہنا تھا کہ ’’روسی وزارت زراعت کی حمایت اور ادارے کی زیر نگرانی عرب ریاستوں سے حلال اشیاء برآمد کی جائیں گی تاکہ طلب کو پورا کیا جائے‘‘۔

رپورٹ کے مطابق رس مین حلال اشیا کی صنعت کی مجموعی مالیت 110 ملین ڈالر ہے جن میں سالانہ دس سے پندرہ فیصد اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -