اشتہار

روس: ہینڈسینی ٹائزر سے 8 افراد ہلاک، بینائی سے محرومی کا بھی خطرہ!

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں پارٹی کے دوران ہینڈسینی ٹائزر پینے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن وہ بینائی سے محروم ہوسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روس کے ٹمٹور نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں خواتین سمیت 9 افراد نے گھر میں ہی پارٹی منعقد کی تھی اس دوران تمام افراد کیمیائی اجزا سے بنے ہینڈسینی ٹائزر پی گئی جس کے باعث تمام اشخاص کی حالت غیر ہوئی اور بعد میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بچ جانے والے شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوسکتا ہے۔ مذکورہ پارٹی میں ہلاک افراد میں ایک جوڑا ایسا بھی تھا جس کے 5 بچے ہیں۔ تمام بچوں کو یتیم خانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہینڈسینی ٹائزر کو بنانے کے لیے میتھانول نامی کیمیائی مادے کا استعمال کیا جاتا جو انسان کے پیٹ میں جانے سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، ممکن ہے کہ متاثرین نے سینی ٹائزر کو نشے کے طور پر استعمال کیا۔

تمام افراد نے 19 نومبر کو ہونے والی پارٹی میں سینی ٹائزر پی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بچ جانے والے ایک شخص کے جسم کا اندرونی حصہ بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور وہ بینائی سے محروم ہوسکتا ہے۔ خیال ہے اس سے قبل روس کے علاقے الڈیسکی میں ایک شہری ہینڈسینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں