منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روس نے یوکرین پر حملے کیوں تیز کر دیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس 20 جنوری کو ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

اس متعلق برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نومبر پانچواں مہینہ تھا جب روسی افواج کےنقصانات میں اضافہ ہوا اور یوکرین کے مطابق اب تک 45ہزار 680 روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس پر ٹرمپ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے یہ پاگل پن ہے یوکرین سےمتعلق امریکی پالیسی کو تبدیل کریں گے ہم یوکرین روس جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور صورتحال مزید خراب کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

دوسری جانب روس نے جواب دیا ہے کہ امریکی میزائل کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کے تازہ حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

یوکرین نے امریکی میزائل استعمال کر کے روس کے جنوبی شہر میں فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں یوکرین نے اڈے پر 6 امریکی ساختہ اےٹی اےسی ایم ایس میزائلوں سےحملہ کیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو امریکی میزائل کے استعمال کا جواب دیا جائے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں