تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

طالبان کو اسلحہ کی فراہمی کا امریکی الزام بے بنیاد ہے، روس

کابل : روس نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لگائے گئے طالبان کو اسلحہ کی فراہمی کے الزام میں کوئی صداقت نہیں، روس کسی بھی انتہاء پسند قوت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق روس نے امریکہ کی جانب سے دو روز قبل لگائے گئے الزام کو  یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی حمایت، اسلحہ یا مالی امداد کی فراہمی سے متعلق کہی گئی بات بے بنیاد ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں واقع روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو افواج کے سربراہ کی جانب سے طالبان کی مدد کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔

روس کسی بھی انتہا پسند قوت کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے آئے ہیں اس حوالے سے نیٹو کے کمانڈر کو اپنی معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ روس افغانستان میں صرف امن مذاکرات کی حد تک متحرک ہے۔

مزید پڑھیں: روس افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے، امریکہ کا الزام

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں متعین امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکولسن نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ روس نہ صرف افغان طالبان کی مالی مدد کر رہا ہے بلکہ انہیں تاجکستان کی سرحد سے جدید اسلحہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم ان کا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس کی تعداد نہیں بتا سکتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -