12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پیوٹن اور کم جونگ کے فوجی معاہدے؟

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے فوجی معاہدوں پر دستخط نہیں کیے۔

کریملن نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے شروع میں کم جونگ ان کے ولادی ووسٹوک کے دورے کے دوران روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی معاملات یا دیگر شعبوں پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

کِم، جو ابھی تک روس کا دورہ کر رہے ہیں نے jمعہ کے اوائل میں مغربی پابندیوں کے تحت ایک روسی لڑاکا جیٹ فیکٹری کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

امریکا اور اس کے اتحادیوں کو تشویش ہے کہ کم کے دورے سے یوکرین میں روس کی فوج کو تقویت ملے گی اور پیانگ یانگ کے میزائل پروگرام کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ روس کو ہتھیار کی فراہمی یا فروخت کیے جانے پر وہ اس کیخلاف پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ روس کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہ کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ظاہرکردہ اپنے مؤقف کی پاسداری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں