تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس کا تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑا انکشاف

ماسکو : روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ روس سال کے آخر تک تیل کی قیمت میں مزید اضافے کو مسترد نہیں کرتا کیونکہ سب کچھ طلب اور رسد کے توازن پر منحصر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کو اب بھی امید ہے کہ چین میں ممکنہ کوویڈ 19 سے متعلق لاک ڈاؤن پر مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی مانگ بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف پیشن گوئیاں ہیں خاص طور پر تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز ہے لہٰذا ہر چیز کا انحصار طلب اور رسد کے توازن پر ہے۔

نوواک نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ سال کے دوران تیل کی عالمی مانگ میں بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا، اگرچہ عوامی جمہوریہ چین میں لاک ڈاؤن سے متعلق کچھ خطرات ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ عالمی معیشت اور کھپت کیسے ترقی کرتی ہے۔

روس کانگریس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم 15-18 جون کو ہو رہا ہے۔ اس سال کے فورم کو ‘نئی دنیا میں نئے مواقع’ کا نام دیا گیا ہے۔

ایس ایم ای فورم، کریٹیو بزنس فورم، ڈرگ سیکیورٹی فورم، ایس پی آئی ای ایف جونیئر ڈائیلاگ اور ایس پی آئی ای ایف اسپورٹ ویک کو بھی ایس پی آئی ای ایف کے حصے کے طور پر منایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -