منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایران پر پابندیوں کی بحالی کا امریکی مطالبہ، روس نے مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کےلیے اسنیپ بیک میکنزم کا نفاذ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا معاملہ کبھی سلامتی کونسل میں نہیں اٹھایا نہیں جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر دہشتگردی اور دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے سنگین پابندیوں کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران پر پابندیاں لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال ایسی نہیں کہ امریکی قرارداد پر مزید کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں