تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

”روس 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے“

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یورپ میں 1945 کے بعد سب سے بڑی جنگ کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ تمام نشانیاں ثابت کرتی ہیں کہ روسی منصوبہ کچھ حواس میں شروع ہو چکا ہے، انٹیلی جنس سے پتا چلا کہ روس ایک حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو یوکرین کے دارالحکومت کیف کو گھیرے میں لے لے گا۔

بورس جانسن نے کہا کہ لوگوں کو انسانی زندگی کی قیمت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی تنازع خونی اور طویل ہو سکتا ہے، روسی صدر ولادیمیر پوٹن ممکنہ طور پر اس بارے میں غیر منطقی سوچ رہے ہیں اور آگے آنے والی تباہی کو نہیں دیکھتے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خیال میں اب یہ ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے کہ روس کے لیے یہ کتنی تباہی ہو گی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ برطانیہ اور امریکا روس کے خلاف پہلے سے تجویز کردہ مزید پابندیاں لائیں گے، روسی کمپنیوں کو پاؤنڈ اور ڈالر میں تجارت سے روکا جائے گا،

دوسری جانب یوکرائن کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

دارالحکومت کیف میں یوکرائنی وزیر داخلہ کے فرنٹ لائن کے دورے کے دوران علیحدگی پسندوں نے درجنوں راکٹ فائر کیے لیکن وزیرداخلہ محفوظ رہے

خیال رہے کہ مشرقی یورپ کے حالات سنگین ہونے لگے ہیں۔ روسی ٹینک یوکرائنی سرحد سے صرف تین میل دور ہیں جب کہ مشقیں بھی جاری ہیں۔ روسی فضائیہ نے ہائپرسونک کروز میزائل کا استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -