ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

روس کی یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے یوکرین کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کو بات چیت کی مشروط پیشکش کردی ہے۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لارووف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئےتیار ہیں ، یوکرین پر نازیوں کی حکومت نہیں چاہتے۔

- Advertisement -

سرگئی لارووف نے کہا کہ مغرب کی مسلسل اسی بے جا حمایت نے یوکرین کو المیے سے دوچار کیا، مذاکرات سے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

روسی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتا دیا تھا کہ روس نیٹو کی توسیع کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو تمام آپشنز دیے، اب بھی مذاکرات کے ذریعے ان تمام آپشنز پرعمل کرسکتے ہیں جو یوکرین، یورپی ممالک سمیت روسی فیڈریشن کیلیے مناسب حالات، مواقع اور ضروریات کی ضمانت دے سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں