ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی: برطانوی اخبار کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل بے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے میزائل حملے کے بعد آذربائیجان کے مسافر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی، طیارے کو سمندر میں گرانے کی کوشش کی۔

ڈیلی میل کے مطابق یہی نہیں روسی حکام نے اپنی نیویگیشن بھی جام کردی، آذربائیجان کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ طیارہ روسی میزائل کا نشانہ بنا۔

- Advertisement -

یورو نیوز کا کہنا ہے پائلٹ روسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کیلئے گڑ گڑاتا رہا لیکن اسے اترنےکی اجازت نہیں دی، پائلٹ کو طیارہ قازقستان لے جانے کو کہا لیکن  پائلٹ نے سمندر کے بجائے آکتاؤ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، اہم انکشاف

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق روسی ایئر ڈیفنس سسٹم آذربائیجان طیارے کے حادثے کی وجہ بنا، طیارہ اس مقام پر گرا جہاں روس نے یوکرینی ڈرون حملوں کیخلاف فضائی دفاعی نظام استعمال کیا۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ روسی ایئر ڈیفنس سسٹم سے ٹکراتے ہی طیارے کا مواصلاتی نظام مفلوج ہوگیا اور وہ لینڈنگ کے بجائے گر کر تباہ ہوگیا، جس سے 38 مسافر ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ تحقیقات کے مکمل ہو جانے سے قبل کسی بھی قسم کے مفروضے پیش کرنا غلط ہوگا یقینا، ہم ایسا نہیں کریں گے اور کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں