ماسکو : روس نے ایٹم بم سے 3300 گناہ زیادہ طاقتور دھماکے کی ویڈیو جاری کردی، جو 1961 میں سوویت یونین کے دور میں فلمائی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق روس نے ہائیڈروجن بم کے خوفناک دھماکے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس کا تجربہ روس نے 1961 میں قطب شمالی کے قریب ایک جزیرے پر کیا تھا جسے زمین سے چار کلومیٹر کی بلندی پر ہی پھاڑ دیا گیا تھا اس کے باوجود اس کی گرمی 250 کلومیٹر کی دوری تک پھیلی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پانچ کروڑ ٹن (ٹی این ٹی) جتنی طاقت کا حامل یہ بم انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور بم قرار دیا جاتا ہے جسے روسی سائنسداں آندرے سخاروف نے تیار کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ ایک ہزار کلومیٹر دور سے بی دھماکہ دیکھا گیا تھا جبکہ دھماکے سے اُٹھنے والا بادل اس قدر بلند تھا کہ تقریباً 700 کلومیٹر اونچائی تک جا پہنچا تھا، یعنی اس مقام تک کہ جہاں زمینی کرہ ہوائی ختم ہوتا ہے اور خلاء شروع ہوتی ہے۔
سائنسدانوں کی جانب سے اس بم کو تھرمونیوکلیئر بم بھی کہتے ہیںجس کے دھماکے سے روشنی، حرارت اور صدماتی موجویں زبردست توانائی کے ساتھ خارج ہوتی ہے لیکن تابکار شعاعوں کا اخراج عام ایٹم بم) کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔