بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب کی ثالثی، روس نے یوکرینی قیدی رہا کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: سعودی عرب کی ثالثی پر روس نے یوکرین سے گرفتار 10 غیرملکیوں کو رہا کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین سے گرفتار غیرملکی قیدیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رہائی پانے والوں میں امریکا، برطانیہ، سوئیڈن، مراکش اور کروشیا کے شہری شامل ہیں جبکہ تمام رہا کیے گئے غیرملکیوں کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق انہیں جلد ان کے ملکوں کو روانہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ریزرو فورس یوکرین بھجنے  کے اعلان پر روس میں مظاہرے شروع ہوگئے۔

روسی صدرپیوٹن کیخلاف بیس شہروں میں مظاہرے ہوئے جس کے بعد پولیس دو سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

یوکرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کو یوکرین پر حملے کے لیے سزا دے اور سلامتی کونسل میں اسکا ویٹو پاور اختیار ختم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں