تازہ ترین

پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

کیا روس فن لینڈ پر بھی حملہ کرنے جارہا ہے؟

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یورپی ملک فن لینڈ کی سرحد پر طاقتور ترین میزائل پہنچا دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس نے فن لینڈ کی سرحد پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کی تنصیب شروع کردی ہے، غیر ملکی جریدے رائٹرز کی جانب سے شیئر کی گئی میں ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ روسی فوج کی ایک درجن سے زائد ٹرک فن لینڈ کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر وائے برگ کی جانب جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 ٹرکوں میں الیگزینڈر میزائل موجود تھے، جنہیں فن لینڈ کی سرحد کے قریب منتقل کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں نامعلوم شخص کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ "ایسا لگتا ہے روس وائے برگ شہر میں فن لینڈ کی سرحد کے قریب ایک نیا فوجی یونٹ بنانے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ اور سوئیڈن؛ روس نے نتائج سے خبردار کر دیا

خیال رہے کہ فن لینڈ نے نیٹو اتحاد میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، جس پر روس نے فن لینڈ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو کو ‘اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی، تکنیکی اور دیگر اقدامات کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔‘

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت ایک ایسی غلطی ہو گی کہ جس کے نتائج بھاری ہوں گے نیٹو میں شمولیت سے ان کے ممالک کی سیکورٹی اور سلامتی مضبوط نہیں ہوگی۔

Comments