پیر, جون 16, 2025
اشتہار

کیا چیچن سربراہ ’کوما‘ میں چلے گئے، روس نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

روس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس رمضان قادروف کی صحت سے متعلق افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے’کچھ نہیں’ ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ان کے پاس رمضان قادروف کی صحت کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی صورت میں، صدارتی انتظامیہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتی ہے اس لیے ہمارے پاس یہاں آپ کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

پیسکوف نے یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ قادروف کوما میں ہیں۔ افواہیں پھیلنے کے بعد اتوار کو قادروف کی دو ویڈیوز نامعلوم مقام پر جاری کیں۔

کئی مہینوں سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ چیچنیا کے انتہائی بااثر 46 سالہ سربراہ پر انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ "جابرانہ حکومت” چلا رہے ہیں۔

ویڈیو: چیچین سربراہ رمضان قادروف سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں

اے ایف پی کے مطابق چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے اتوار کے روز ایک نئی ویڈیو فوٹیج جاری کی جس میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کھیلوں کی مشق کرنے کی تجویز دی تاکہ اپنی خراب صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کیا جا سکے۔

اتوار کو قادروف کے ٹیلیگرام چینل پر دو ویڈیوز سامنے آئیں۔ رین کوٹ پہنے پہلی ویڈیو میں انہیں نامعلوم مقام پر ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا وہ مسکرا رہے تھے۔

دوسری ویڈیو میں، انہیں چیچن میں بات کرتے ہوئے اور پھر روسی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا، "میں پرزور مشورہ دیتا ہوں کہ ہر وہ شخص جو انٹرنیٹ پر سچ اور جھوٹ کی تمیز نہیں کر سکتا، چہل قدمی کرے کچھ تازہ ہوا لے اور اپنے خیالات کو ترتیب دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں