ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

روسی فوجی طیارہ تباہ، ’یوکرین کو خبردار کیا گیا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو طیارے کے بارے میں ’خبردار‘ کیا گیا تھا۔

سینئر روسی قانون ساز نے آندرے کارتاپولوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کو باضابطہ طور پر متنبہ کیا گیا تھا اور طیارے کے زون میں داخل ہونے سے 15 منٹ پہلے، انہیں مکمل معلومات فراہم کی گئی تھیں جو انہیں موصول ہوئی تھیں اور یوکرین کی مسلح افواج کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے اس کی تصدیق کی تھی۔

کارتاپولوف سابق جنرل ہیں اور وزارت دفاع سے قریبی روابط ہیں جو اب روس کی پارلیمانی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ "ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ آگے کیا ہوا”

’یوکرین کے میزائلوں سے روسی فوجی طیارہ تباہ ہوا‘

یوکرین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل بیلگوروڈ کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے لیے روس سے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

یوکرائنی ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان آندری یوسوف کے مطابق کیف نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اسے بیلگوروڈ کے اس علاقے کے ارد گرد فضائی حدود کو محفوظ بنانے کے لیے روس کی طرف سے نہ تو تحریری اور نہ ہی زبانی درخواست موصول ہوئی ہے جہاں روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں