ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

روس نے یوکرینی بندرگاہ کھولنے کیلیے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرینی بندر گاہ پر آپریشن بحال کرنے کے لیے شرط رکھ دی۔

روسی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر یوکرین میں مال بردار بحری جہاز اسلحہ نہ لائیں تو بندرگاہ کھول سکتے ہیں۔

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدف نے کہا کہ یوکرین اس امر کو یقینی بنائے کہ تجارتی بحری جہاز اسلحہ نہیں لائیں گے تو وہ بندرگاہ کو پھر سے بحال کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ تجارتی بحری جہاز مثال کے طور پر یوکرین سے گندم کی نقل و حمل کے دوران مغربی ممالک سے ہتھیار نہیں لائیں گے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انسانی امداد یا اس جیسی کسی چیز کی آڑ میں ان تجارتی جہازوں پر یوکرین کو اضافی اسلحہ پہنچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں