اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

روس نے ایٹمی ہتھیار منتقل کرنا شروع کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے ایٹمی ہتھیار بیلاروس کی سرحد پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے اس سے قبل روس نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے ایٹمی ہتھیار بیلاروس کی سرحد پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے جو ایک معاہدے کے تحت کیے جا رہے ہیں جس پر گزشتہ دنوں دستخط کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے روسی وزیر دفاع سرگئی سوئیگو کا کہنا ہے کہ روس اور بیلاروس کی مغربی سرحدوں پر خطرات بڑھ رہے ہیں روس نیوکلیئر میزائلوں اور ہتھیاروں کا کنٹرول برقرار رکھے گا۔

دوسری جانب بیلا روس کی سرحد پر روسی ایٹمی ہتھیاروں کی منتقلی پر امریکا برہم ہو گیا ہے اور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے پاس ایٹمی پوزیشن کو ایڈجست کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیاروں کے معاہدے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ میتیھو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ روس ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے بیلاروس میں ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کے منصوبے کا علان 25 مارچ کو کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں