جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

روس چین اور دیگر 14 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے ووسٹوک2022 مشقوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، مذکورہ مشقوں میں 14 ممالک کی افواج اور ان کےمبصرین بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ووسٹوک۔2022 مشقوں میں روس، چین، بھارت اور آذربائیجان سمیت 14 ممالک سے فوجی اور فوجی مبصرین شریک ہیں۔

Russia starts massive war games with China and other ally states | Military  News | Al Jazeera

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق روس کے 7 شوٹنگ رینجوں ، بحیرہ اوخوتسک اور بحیرہ جاپان میں کی جانے والی ان مشقوں میں 50 ہزار فوجی، 140 طیارے اور 60 جنگی بحری جہازوں سمیت 5 ہزار سے زائد اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

مذکورہ مشقیں روس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے زیرِ انتظام ہیں اور ان کا ہدف ملک کے مشرق میں قیام امن اور فوجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ مشقیں 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

Russia hosts Vostok 2022 military exercises | Foreign Brief

قبل ازیں روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز بتایا تھا کہ ان مشقوں میں چین، بھارت، لاؤس، منگولیا، نکارا گوا، الجزائر، شام اور سوویت یونین میں شامل کئی سابق ریاستیں شامل ہوں گی۔

فوجی مشقوں کی تفصیل

یہ جنگی مشقیں روس کے مشرق بعید میں سات فائرنگ رینجز میں کی جارہی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں روسی فضائیہ کے دستے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار اور فوجی کارگو طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

China to send troops to Russia for 'Vostok' exercise | Reuters

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ جاپان میں روسی اور چینی بحریہ ”سمندری مواصلات، سمندر میں اقتصادی سرگرمیوں کے شعبوں اور ساحلی علاقوں میں زمینی دستوں کی مدد کے لیے مشترکہ کارروائی کے لیے مشق کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ ان مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے روسی فوج نے اس بات پر زور دیا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے کے باوجود بھی پہلے سے طے شدہ یہ جنگی تربیت جاری رہے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں