اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

روس نے اسرائیل کو سختی سے متنبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : اسرائیلی وزیر کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے بیان پر روس نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو اس اقدام کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اس حوالے سے روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنا اس کی بھیانک غلطی ہوگی۔

اپنے خصوصی جاری کردہ بیان میں میدویدیف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے کیف حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ بہت جلد بازی کا فیصلہ ہوگا کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تمام بین الریاستی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھی اپنے ہیرو کے طور پر سٹیپن بندرا اور رومن شوکیوچ کو تسلیم کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر برائے امور خارجہ ناچمن شائی نے کہا کہ ان کے ملک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کے طریقے پر عمل کرے اور یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا شروع کرے۔

روسی سابق صدر دیمتری میدویدیف نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے جس سے روس اور اسرائیل کے درمیان ریاست کی سطح پر تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں