تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

روس نے جرمنی کو گیس سپلائی معطل کردی

ماسکو: روس نے مرمتی کام کا جواز بنا کر جرمنی کو ایک بار پھر گیس سپلائی عارضی طور پر معطل کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری توانائی کمپنی گیز پروم کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم گیس سپلائی مرمتی کام کے لیے روکی گئی ہے، گیس کمپریسر یونٹ پر آج سے کام شروع کیا جائے گا جو تین روز جاری رہے گا۔

توانائی کمپنی کا کہنا ہے کہ سپلائی میں تعطلی معمول کی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہیں لیکن روس پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے سامان کی ترسیل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب جرمنی سمیت یورپی ممالک کا موقف ہے کہ روس توانائی ذرائع کو یورپ کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

جرمنی کی فیڈرل نیٹ ورک ایجنسی کے سربراہ کلاؤس مولر نے روس کی جانب سے گیس بندش کو "تکنیکی طور پر ناقابل فہم” قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تجربہ ظاہر کرتا ہے  ماسکو "دیکھ بھال کے نام پر سیاسی فیصلہ کررہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممکنہ بندش کیلئے پہلے سے تیار ہیں، جرمنی کے پاس گیس کا 85 فیصد ذخیرہ موجود ہے، جو سردیوں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

کلاؤس مولر نے کہا کہ گیس کی بچت کر رہے ہیں، ایل این جی کے ٹرمینلز بھی آ رہے ہیں، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور ناروے کی بدولت گیس ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -