جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

روس: خوفناک حادثہ، دو طیارے آپس میں ٹکراگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں تین افراد کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے علاقے لیننگراڈ میں دو چھوٹے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا واقع لینڈنگ کے دوران رونما ہوا تھا۔

شمال مغربی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں سیسنا طیارہ معمولی نقصان کے ساتھ باحفاظت رن وے پر لینڈ ہوگیا تاہم اس حادثے کے نتیجے میں تین افراد کے مرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے جائے حادثہ کی تصاویر بھی جاری کی گئی جس میں طیارے کا ملبہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں