تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

افریقا میں روسی نیول بیس کے قیام نے امریکا کی نیندیں اڑا دیں

ماسکو : روسی صدر نے سوڈان میں نیول بیس قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا تاکہ امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے روائتی حریف روس نے افریقی ملک سوڈان میں نیول بیس قائم کرنے کا اعلان کرکے ایک مرتبہ پھر امریکی حکام کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔

روسی ڈیفنس اتھارٹیز نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے سوڈان میں نیول بیس کا قیام دفاعی نظام کو مضبوط کرنا اور امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کو مڈل ایسٹ میں جمع ہوتا دیکھ کر روس نے بھی مشرق وسطیٰ کے اردگرد سمندر میں گرفت مضبوط کرنا شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چین نے ایسٹ افریقا میں اوور سیز نیول بیس کی بنیاد رکھی تھی اور تھوڑے فاصلے پر امریکا کی بھی نیول بیس قائم ہے جبکہ ترکی بھی شمالی بندرگارہ پر اپنی بیس بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -