تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران، روس اور ترکی شام کی جغرافیائی وحدت کو برقرار رکھنے کیلئے متحد

ماسکو : روس، ترکی اور ایران کے نے شام کی جغرافیائی وحدت برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی جغرافیائی سالمیت باالخصوص گولان ہائیٹس کو برقرار رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطاقب روس، ترکی اور ایران کی جانب سے شام کی جغرافیائی سالمیت سے متعلق مشترکا بیان گولان کی پہاڑیوں پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قبضے کو امریکا کی جانب سے تسلیم کرنے کی صورت میں سامنا آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس، ایران اور ترکی کی پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی ملاقات روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئی تھی، جسے مندوبین نے ایک اچھی ابتداء قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کی جغرافیائی سالمیت کو برقرار رہنا چاہیے، خاص طور پر گولان ہائٹس کے حوالے سے۔ تینوں ملکوں کے پارلیمانی ارکان نے شام کی جغرافیائی وحدت برقراررکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں : گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 52 سال بعد امریکا شام کی گولان ہائیٹس پراسرائیل کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی اور علاقے کے استحکام کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیرخارجہ مائیک پومپیو بھی یروشلم میں ہیں۔

واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیاں 1200 مربع کلومیٹر پرپھیلی ایک پتھریلی سطح ہے جو کہ شامی دارالحکومت دمشق سے تقریباََ 60 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع ہیں۔

Comments

- Advertisement -