تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستانی سفارتخانہ کی کاوش: 70 پاکستانی طلبہ خارکیف شہر سے نکلنے میں کامیاب

اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانہ یوکرین کےخار کیف شہر سے70 طلبا کو نکالنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور وہ یوکرین کےخارکیف شہر سے70 طلبا کو نکالنے میں کامیاب ہوگیا ہے، سفارتخانےکا سہولت کاری ڈیسک لویو اسٹیشن پر ان کا استقبال کرے گا۔

اس سے قبل پاکستانی سفارتخانہ یوکرین نے لویو سہولت کاری ڈیسک پر مزید 23 پاکستانی طلباکااستقبال کیا، پاکستانی طلبا کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں سے آئے، سفارتخانے کی انتظام کردہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے طلبا کو پولش سرحد پر منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خارکیف شہر یوکرین اور روسی افواج کےدرمیان جنگ کے اہم میدانوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی درخواست قبول، پولینڈ نے بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھول دیے

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق مزید 34 پاکستانی طالب علم خارکیف سے لویو کےلئےجارہےہیں، تمام 34پاکستانی کل رات 2 بجےٹرین میں سوار ہوئےتھے، پاکستانی سفارتخانے کالویو سہولت کاری ڈیسک طلباکااستقبال کرےگا، پاکستانی طلبا کو قریبی سرحدی مقام پرمنتقل کردیاجائےگا۔

ادھر یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ کےعملےکے 12اہلخانہ کو بھی نکال لیا گیا ہے، عملےکےاہلخانہ کویو کرین رومانیہ بارڈر کے ذریعے انہیں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ رومانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ تمام سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -