پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

یمن پر حملوں کے بعد روس نے امریکا سے رابطہ کر کے کیا مطالبہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے امریکا سے یمن پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے بات کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے بعد بات چیت میں شامل ہوں۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی نمائندے کے دلائل کے جواب میں، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت اور تمام فریقوں کے لیے سیاسی مذاکرات میں شامل ہونے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایسا حل تلاش کیا جا سکے جو مزید خونریزی کو روک سکے۔

یمن پر امریکی فضائی حملوں کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سی بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہ یمن میں امریکی فوجی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حوثی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کھو نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں حملے حوثیوں کی عالمی جہاز رانی، امریکی بحریہ پر حملہ کرنے کی صلاحیت کے بارے میں ہیں، ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ حوثیوں کے پاس جہاز رانی پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہو جب تک انہیں ایران کی حمایت حاصل نہ ہو۔

البتہ انہوں نے یمن میں امریکی زمینی حملوں کی کوئی بات نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں