تازہ ترین

‘یورپی یونین کا خاتمہ’ روس نے خبردار کر دیا

روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین سے الحاق یورپی یونین کا خاتمہ کر دے گا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گلوشکو نے متنبہ کیا ہے کہ برسلز کی طرف سے یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کا فیصلہ خود اس 27 رکنی بلاک کے خاتمہ کر دے گا۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جدید یوکرین ایک ریاست ہے جہاں نازی گروپ راج کرتے ہیں اور نازی نظریہ راج کرتا ہے جو یورپی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

روسی سفارتکار کا کہنا تھا کہ اگر برسلز ایسے ملک کا خیرمقدم کرتا ہے کہاں نازی نظریہ راج کرے تو اس کا مطلب یورپی یونین کا خاتمہ ہوگا اور یہ ظاہر کرے گا کہ یورپی یونین ان اقدار کی رہنمائی نہیں کرتا ہے جن پر یہ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے فروری کے آخر میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کو یورپی یونین کے بلاک میں شامل کرنے کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

Comments